لاہور( این این آئی)معروف گلوکار سجاد علی نے اداکار سونیا حسین کے ساتھ ملاقات کو شعر و شاعری کی محفل بنادیا۔اداکارہ سونیا حسین نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں جن میں وہ گلوکار سجاد علی کے ساتھ موجود ہیں۔پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں سجاد علی اداکارہ کو معروف شاعر جون ایلیا کا ایک شعر سنا رہے ہیں شرم دہشت جھجھک پریشانی۔۔ناز سے کام کیوں نہیں لیتیں،آپ وہ جی مگر یہ سب کیا ہے۔۔تم مرا نام کیوں نہیں لیتیں۔اداکارہ سونیا نے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں سجاد علی اور جون ایلیا۔تصویر میں سجاد علی اور حسین کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے ۔