عامر خان اپنی سابق اہلیہ کے گھر کے باہر دیکھے گئے

16  ‬‮نومبر‬‮  2021

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ عامر خان اتوار کی شام ممبئی میں موجود اپنی پہلی اور سابق اہلیہ رینا دتہ کے گھر کے باہر دیکھے گئے۔عامر خان نے اس موقع پر دھوتی اسٹائل پینٹ اور

ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی اور چپل پہنے ہوئے تھے۔بالی ووڈ سپر اسٹار کی تصویر ایک پاپا رازی فوٹو گرافر نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔عامر خان اور رینا دتہ میں شادی کے 15 سال بعد ء 2002 میں طلاق ہوگئی تھی، رینا دتہ سے عامر کی ایک بیٹی ایرا اور ایک بیٹا جنید ہے۔لال سنگھ چڈھا کرن راؤ سے طلاق کے بعد عامر خان کی پہلی فلم ہے، کرن راؤ اور عامر خان کی طلاق کی خبر چند ماہ پہلے سامنے آئی تھی جس نے ان کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔طلاق کے بعد دونوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ ایک اچھے ساتھی کے طور پر اپنے کام کو جاری رکھیں گے، جبکہ ہم اپنے بیٹے آزاد کی پرورش بھی کریں گے۔عامر خان اور کرن راؤ کی شادی 28 دسمبر 2005 کو ہوئی تھی جبکہ ان دونوں نے بھی شادی کے 15 سال بعد 3 جولائی 2021 کو الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔فلم لال سنگھ چڈھا میں عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور خان، مونا سنگھ اور ناگا چیتنیا اہم کردار ادا کررہے ہیں، یہ فلم آئندہ برس (2022) میں ویلینٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، اس سے قبل اس فلم کو اس برس کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو جاری کیا جانا تھا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…