کترینہ کیف کی شادی کیلئے ہوٹل میں بکنگ کر لی گئی

16  ‬‮نومبر‬‮  2021

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف عمر ہی نہیں بلکہ کترینہ کیف آمدنی، جائیداد، گاڑی سمیت دیگر کئی چیزوں میں وکی کوشل سے آگے ہیں۔وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کی تیاریاں راجستھان کے رائل سکس سینسز فورٹ ہوٹل میں جاری ہیں۔کترینہ کیف اور وکی کوشل کی

شادی کی تقریبات 7 سے 12 دسمبر تک جاری رہیں گی اور شادی کے لیے ہوٹل میں بکنگ بھی کر لی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی مرکزی تقریب جانا محل میں ہوگی۔یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ کترینہ کیف اپنے ہونے والے شوہر سے عمر میں بڑی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ دیگر کئی معاملات میں بھی وہ وکی کوشل سے بہت آگے ہیں۔کترینہ 16 جولائی 1983 کو پیدا ہوئیں جب کہ وکی کوشل 16 مئی 1988 کو پیدا ہوئے، اس طرح کترینہ کیف اپنے ہونے والے شوہر سے تقریباً 5 سال بڑی ہیں۔ یہی نہیں، کترینہ جائیداد، آمدنی اور گاڑی کے معاملے میں بھی وکی کوشل سے بہت آگے ہیں۔کترینہ کیف کی سالانہ آمدنی 15 کروڑ بھارتی روپے جب کہ وکی کوشل کی سالانہ آمدنی 8 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ کترینہ کیف تقریباً بھارتی 200 کروڑ روپے کی مالک ہیں جب کہ وکی کوشل کے اثاثوں کی مالیت 25 کروڑ بھارتی روپے ہے۔کترینہ کیف کی کار کلیکشن کی بات کریں تو ان کے پاس 4 مہنگی کاریں ہیں جن میں لینڈ روور، رینج روور، ووگ کی قیمت 3 کروڑ روپے ہے،Audi Q7 کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے، مرسڈیز ML 350 کی قیمت 80 لاکھ روپے اور Audi Q5 کی قیمت 60 لاکھ روپے ہے۔وکی کوشل کے پاس 3 کاریں ہیں جن میں مرسڈیز بینز GLC کی قیمت تقریباً 50 لاکھ ہے، Volkswagen Tiguan کی قیمت تقریباً 30 لاکھ روپے ہے اور BMW X5 کی قیمت 70 لاکھ روپے ہے۔وکی کوشل ممبئی کے اندھیری ویسٹ میں واقع کوشل کے اپارٹمنٹ کی 28 ویں منزل پر اپنے والدین اور بھائی کے ساتھ رہتے ہیں۔کترینہ کیف ممبئی میں 2 مہنگے اپارٹمنٹس کی مالک ہیں جن کی قیمت تقریباً 45 کروڑ روپے بھارتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق لندن میں ان کا اپنا ایک خوبصورت بنگلہ بھی ہے جس کی قیمت 7 کروڑ روپے بھارتی ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…