منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

مرد پتہ نہیں کس ٹینشن میں ہوتے ہیں جو ان کے بال گِر جاتے ہیں‘سونیا حسین

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)معروف پاکستانی اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ جشنِ کرکٹ میں اداکارہ بطور مہمان شریک ہوئیں جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ کتنے فیصد لوگ نقلی دانت لگواتے ہیں؟سونیا حسین نے ہنستے ہوئے کہا کہ نقلی بالوں کا پوچھیں تو میں آپ کو بتادیتی ہوں، انہوں نے مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ مجھے لگتا ہے سب نے ہی نقلی بال لگوائے ہوئے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ عورتوں کے بال

مردوں کے مقابلے میں اچھے ہوتے ہیں لیکن مرد حضرات بیچارے پتہ نہیں کس ذہنی تناؤ کا شکار ہوتے ہیں کہ ان کے بال ہی گر جاتے ہیں۔ملک میں مہنگائی سے متعلق سونیا نے کہا کہ اگر میں یہ سنوں گی کہ پاکستان میں مہنگائی نہیں ہے تو بے ہوش ہوجاؤں گی، ملک میں مہنگائی کم ہی نہیں ہورہی۔انہوں نے کہا کہ لوگ سوچتے ہوں گے جو عورت کیریئر دیکھے گی وہ گھربگاڑ دے گی، لیکن ہمارے ملک میں بہت سی خواتین کام اور گھر ساتھ چلارہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…