جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

صرف غیر معمولی فلمیں سنیما میں کامیاب ہوں گی، نواز الدین صدیقی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

ممبئی (این این آئی)معروف بالی ووڈاداکار نوازالدین صدیقی کاکہنا ہے کہ دنیا بھر میں سینما گھر دوبارہ کھلنے کے بعد اب صرف غیر معمولی مواد دیکھنے کے لیے ہی لوگ سینما کا رخ کریں گے۔نواز الدین صدیقی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئیکہا کہ اب لوگوں کو سینما کی طرف دوبارہ

راغب کرنا مشکل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اب صرف غیرمعمولی مواد ہی ناظرین کو سینما گھروں کی طرف راغب کرے گا۔اداکار کا کہنا ہے کہ اس وقت او ٹی ٹی (OTT )پر جس قسم کا مواددکھایا جارہا ہے، ناظرین اسی طرح کے مواد کو دیکھنے سینما گھروں میں نہیں جائیں گے۔نواز الدین صدیقی نے اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی کہ کورونا وباء کے آنے سے پہلے ہی لوگوں کا رجحان اوٹی ٹی( OTT) پلیٹ فارمز کی طرف بڑھنا شروع ہوگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اوٹی ٹی (OTT) پر کچھ سال قبل ہی بہت سارے سبسکرائبرز موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سینما گھر کھلے تھے اور بہت سی فلموں کی نمائش ہورہی تھی ، لوگ تب سے ہی او ٹی ٹی(OTT) مواد دیکھنے کی طرف راغب ہورہے تھے۔اداکار نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اچھی چیز جہاں آئے گی، لوگ اسے دیکھیں گے۔آخر میں نوازالدین صدیقی نے کہا کہ اگر معیاری مواد دونوں جگہ پر نہیں دکھایا جاتا تو سامعین دونوں کو مسترد کر دیں گے، کچھ تبدیلی آنی ہے اور یہ ہو گی۔خیال رہے کہ نواز الدین صدیقی خود متعدد ڈیجیٹل ہٹ فلموں میں کام کرچکیہیں جن میں سیکرڈ گیمز، سیرئس مین، رات اکیلی ہیاور دیگر شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…