بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

ہانیہ عامر کی تین سال بعد بڑے پردے پر واپسی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)فلم ساز وجاہت رئوف کی آنے والی مصالحہ ڈراما فلم ’پردے میں رہنے دو‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا، جس میں تمام مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔پردے میں رہنے دو‘ کے ذریعے ہانیہ عامر لگ بھگ تین سال بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہیں، اس سے قبل وہ آخری بار 2018 کی فلم ’پرواز ہے جنون‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئی تھیں۔ہانیہ عامر ’پرواز ہے جنون‘ کے بعد

’سپر اسٹار اور لوڈ ویڈنگ‘ جیسی فلموں میں بھی مختصر کردوں میں دکھائی دی تھیں مگر وہ فلم کی کاسٹ کا حصہ نہیں تھیں۔اور اب ان کی آنیو الی مصالحہ فلم ’پردے میں رہنے دو‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔فلم ساز وجاہت رئوف، ہانیہ عامر اور علی رحمن نے فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ جلد ہی فلم کو ریلیز کیا جائے گا۔ٹیزر میں ہانیہ عامر اور علی رحمٰن سمیت جاوید شیخ کا کردار بھی دکھایا گیا ہے جب کہ مختصر دورانیے کے ٹیزر میں مرکزی اداکاروں کو گانے پر پرفارم کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ٹیزر میں ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کو فلم کے مرکزی گانے ’پردے میں رہنے دو‘ پر پرفارم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ٹیزر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ شائقین کو ’پردے میں رہنے دو‘ میں خوب انٹرٹیمنٹ دیکھنے کو ملے گی۔پردے میں رہنے دو‘ کی کہانی محسن علی نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات وجاہت رئوف نے دی ہیں اور انہوں نے ہی اہلیہ شازیہ وجاہت کے ہمراہ فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔فلم میں وجاہت رئوف کے بیٹے عاشر وجاہت کو بھی بطور موسیقار شامل کیا گیا ہے جب کہ فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ، ہانیہ عامر، علی رحمٰن کے علاوہ سعدیہ فیصل، منزہ زہرہ اور سونیا نذیر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم کے ٹیزر کو جاری کرتے ہوئے ٹیم نے اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی ’پردے میں رہنے دو‘ کا ٹریلر جاری کرکے اس میں نمائش کا اعلان بھی کیا جائے گا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ ’پردے میں رہنے دو‘ کے سال نو کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…