لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ثنا نے والدہ کے انتقال کے بعد دوبارہ سے سر گرمیوں کا آغاز کر دیا ۔ اداکارہ ثنا کی والدہ گزشتہ ماہ علالت کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے ثنا نے اپنی تمام سرگرمیاں ترک کر دی تھیں اور انہوں نے خود کو گھر تک محدود کر لیا تھا۔تاہم اب انہوںنے دوبارہ سے اپنی سماجی اورشوبزسر گرمیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ اس ضمن میں اداکار ہ کا کہناہے
کہ ماں جیسی انمول ہستی کا کوئی بدل نہیںہوتا، ماں کا دنیا سے چلے جانے کا جتنادکھ ہے اسے بیان کرتے ہوئے الفاظ میرا ساتھ نہیں دے رہے ۔ مجھے ہر پل ماں کی باتیں یاد آتی ہیں اور میری آنکھیں بھر آتی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ والدہ نے ہم تمام بہن بھائیوں کی ہر قدم پر رہنمائی کی جس کی وجہ سے ہمیں بے پناہ کامیابیاں ملیں ۔انہوںنے کہا کہ خدا کی ذات سے دعاہے کہ وہ میری والدہ محترمہ کو جنت میں اعلیٰ مقام میں عطا کرے ۔