ممبئی (این این آئی)بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اکشے کمار کو خبردار کیا ہے کہ وہ کبھی ایسے اسٹنٹس نہ کریں جن میں جان جانے کا خطرہ ہو۔ فلم سوریاونشی میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار اکشے کمار معاون اداکار کترینہ کیف اور فلم ساز روہیت شیٹی نے پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی میں شرکت کی۔ اس دوران فلم
کا ایک سین اسکرین پر دکھایا گیا، جس میں اکشے کمار ہیلی کاپٹر کے ریمپ پر لٹک گئے جبکہ اس کے لیے انہوں نے حفاظتی رسی کا استعمال بھی نہیں کیا۔ بالی ووڈ کے شہنشاہ بالی ووڈ کے کھلاڑی کے اس اسٹنٹ سے بہت مرعوب ہوئے، لیکن ساتھ میں انہوں نے اکشے کمار کو تنبیہ کی کہ وہ ا?ئندہ اس طرح سے فلم کے اسٹنٹ نہ کریں۔