کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ زارا ترین اور پاکستانی نڑاد امریکی اداکار فرحان طاہر رشتہء ازدواج میں منسلک ہوگئے۔اداکارہ زارا ترین اور فرحان طاہر کے نکاح کی تقریب کا انعقاد گزشتہ شب کیا گیا تھا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر
وائرل ہوگئی ہیں۔زارا ترین نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر سْرخ رنگ کے خوبصورت عروسی لباس کا انتخاب کیا جس کے ساتھ اْنہوں نے گولڈن رنگ کی جیولری پہنی۔دوسری جانب زارا ترین کے شوہر فرحان طاہر نے سیاہ رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا۔زارا ترین اور فرحان ترین کی شادی کی تقریب میں شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر صارفین کی جانب سے اس نئی جوڑی کو شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ فرحان طاہر اسٹار ٹریک میں کیپٹن روباؤ اور آئرن مین میں رضا کا کردار ادا کرکے مشہور ہوئے۔