بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

برقعہ ایونجرز سریز کی سارہ رباب ٹریفک حادثے میں جاں بحق

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)گلوکار ہارون رشید کی کمپنی یونی کارن بلیکمیں لیڈ گرافک ڈیزائنر اور ٹوڈی اینیمیٹر کے طور پر کام کرنے والی آرٹسٹ سارہ رباب ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئیں ۔گلوکار ہارون رشید نے سارہ کی موت کی افسوسناک خبر اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی۔ انہوں نے سارہ کی کئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یونی کارن بلیک میں

ہم اپنی چمکتی ہوئی نوجوان ستارہ سارہ رباب کی ایک ٹریفک حادثے میں انتقال پر بہت غمزدہ ہیں۔ سارہ ایک بہت ذہین لڑکی تھی، مثبت اور ناقابل یقین حد تک باصلاحیت تھی۔ وہ 2012 میں ایک نوجوان وائس اوور آرٹسٹ کے طور پر یونیکورن بلیک ٹیم میں شامل ہوئیں۔ہارون نے بتایا کہ سارہ نہ صرف انیمیٹڈ سریز برقعہ ایونجر میں آشو کی آواز بنی بلکہ ٹیٹو اور تانیہ میں مرکزی کردار تانیہ کی آواز بھی انہوں نے ہی دی تھی ۔لیکن اینیمیشن اور گرافک ڈیزائن میں اپنی ڈگری مکمل کرنے کے بعد، وہ یو بی میں گرافک ڈیزائن کی ہیڈ بن گئیں اور کئی پراجیکٹس پر کام کیا۔ گلوکار نے مزید کہا کہ وہ یو بی میں میرے لیے ایک چھوٹی بہن اور ہم سب کے لیے ایک فیملی ممبر کی طرح تھی۔برقعہ اوینجر اور ٹیٹو اور تانیہ میں سارہ کی آواز آنے والے کئی سالوں تک نوجوان پاکستانیوں کی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…