منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کنگ خان کا گھر ’‘منت‘‘ روشنیوں سے سج گیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کے 56ویں یوم پیدائش پر گھر پر لگی لائٹنگ پر دلچسپ تبصرے سامنے آئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگ خان کی سالگرہ پر ان کا گھر منت روشنیوں سے سج گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صحافی نے

منت کے روشنیوں سے جگمگانے کی ویڈیو شیئر کی۔شاہ رخ خان کے گھر ’منت‘ میں روشنی ہر سو پھیلی ہوئی ہے، ان کے گھر کا ہر فلور جگمگارہا ہے۔اس پر کنگ خان کے مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے اور لکھا کہ ’اس (لائٹنگ) کی کیا ضرورت ہے؟ ایک پھونک مارلیں، ساری دنیا جگمگ کرے گی۔ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ منت ہے یا جنت ؟منت تو جنت بن گیا۔ایک شخص نے تبصرہ کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو یوم پیدائش کی مبارکباد دی اور کہا کہ خوب صورت جنم دن مبارک اور دیوالی بھی۔اس بار شاہ رخ خان کا جنم دن دیوالی کے موقع پر آیا ہے جو 4 نومبر کو منائی جائے گی جبکہ اْن کے بڑے بیٹے آریان خان کا یوم پیدائش 13 نومبر کو ہوگا۔کنگ خان حال ہی میں اپنے بیٹے آریان خان کے کروز ڈرگ کیس میں گرفتاری کے باعث خبروں کی زینت بنے رہے، وہ گزشتہ ہفتے ہی ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…