لاہور( این این آئی )انسان کی زندگی کا سب سے سنہرا دوراس کا بچپن ہوتا ہے کیونکہ کوئی بھی زندگی پرکتنی ہی کامیابیاں کیوں نہ حاصل کرلے لیکن بچپن کی حسین یادیں بھلائے نہیں بھولتیں۔ٹی وی سکرینوں پر جلوے بکھیرنے والے شوبز ستارے اپنے بچپن کی تصاویر کو سوشل میڈیا اکانٹ پر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیتے ہیں ۔پاکستان کی سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اپنی 11 برس کی عمر کی
ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں پہچاننا بالکل ہی ناممکن ہے۔پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بشری انصاری نے بتایا کہ ان کی یہ تصویر 1967 کی ہے، اب برسوں گزر جانے کے بعد 65 برس کی عمر میں بشری انصاری نے اپنی 11 برس کی عمر میں لی گئی تصویر مداحوں کو دکھائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر 1967 میں پی ٹی وی لاہور سینٹر میں چاند نگر کی شہزادی کی عکسبندی کے دوران لی گئی ہے۔