لاہور( این این این آئی)سینئر اداکارہ ایوب کھوسہ نے کہا ہے کہ جمہوری معاشرے میں ہر کسی کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کا حق ہوتا ہے لیکن اس سے کسی دوسرے کی ذات کونقصان نہیں پہنچنا چاہیے ،میں نے مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے
خلاف سائیکل چلا کر خاموش احتجاج کیا ۔ ایک انٹرویو میں ایوب کھوسہ نے کہا کہ ہم پہلے یہ محاو رے کے طور پر سنتے تھے کہ فلاں شخص حالات کی وجہ سے دو سے ایک وقت کی روٹی پر آ گیا ہے لیکن موجودہ حکومت کے دورمیں یہ محاورہ حقیقت میںتبدیل ہوگیا اور لوگوںسے دو وقت کی روٹی پوری نہیںہوتی ۔انہوںنے کہا کہ جب آپ کسی منصب پر ہوں تو آپ کے قول وفعل میںتضاد نہیںہوناچاہیے ،کوئی کہہ سکتاہے کہ ہمارے حکمران اپنے قول کو کتنا نبھاتے ہیں؟۔ موجودہ حکومت کے دورمیں ایک دن ایسا نہیںگزرا جب عوام پر مہنگائی کا بم نہ گراہو ۔انہوںنے کہاکہ عوام اب بہت پریشان ہیں اورانہیںحالات کی وجہ سے آنے والے کل کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔