منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

پْنیت نے اپنے جذبے سے ہم سب کو جیتا: عامر خان

datetime 31  اکتوبر‬‮  2021 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سْپر اسٹار عامر خان نے حال ہی میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اچانک دْنیا سے رخصت ہوجانے والے بھارتی اداکار پْنیت راجکمار کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔عامر خان پروڈکشن کی جانب سے اْن کے ا?فیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی پوسٹ کی گئی

جس میں اْنہوں نے اداکار پْنیت راجکمار کی موت پر شدید دْکھ کا اظہار کیا۔اْنہوں نے کہا کہ ’اپو (پْنیت) نے اپنی فلموں کے ذریعے ہمارا دل بہلایا لیکن سب سے بڑھ کر، اْنہوں نے اپنی گرمجوشی، خلوص اور جذبے سے ہم سب کو جیت لیا۔عامر خان نے اداکار سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’پْنیت آپ کا شکریہ، اس تمام محبت کے لیے جو آپ نے ہم سب پر برسائی۔ا?خر میں اْنہوں نے پنیت راجکمار کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی اداکار پنیت راجکمار دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دْنیا سے رخصت ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سْپر اسٹار پنیت راجکمار مبینہ طور پر اپنے جِم میں ورزش کر رہے تھے جب وہ اچانک گرگئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اْنہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا لیکن وہ بچ نہ سکے اور دْنیا سے کوچ کرگئے۔46 سالہ اداکار کی اچانک موت کی خبر نے بھارتی فلم انڈسٹری کو دھچکا دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…