عمرشریف نے اسٹیج کوعزت دی، کامیڈی فلم بنانے کا ارادہ کر رہے تھے‘ میرا

5  اکتوبر‬‮  2021

لاہور( این این آئی)لالی وڈ اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ عمرشریف ایک کامیڈی فلم بنانے کا ارادہ کر رہے تھے اورمیں ان کے ساتھ اس پراجیکٹ پر کام کرنا چاہتی تھی۔ایک انٹر ویو میں میرا نے کہامیں نے دنیا کا سفرکیا ہے لیکن عمر شریف جیسے لوگ اس دنیا میں صرف چند ہیں،

ان کے بارے میں بات کرنے کے لیے کون سے الفاظ استعمال کیے جائیں کیونکہ الفاظ کافی نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں ان کی حیرت انگیز شخصیت، مسلسل حمایت ، رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی وجہ سے ہمیشہ سیٹ پرموجود رہنا چاہتی تھی۔ ہم نے کبھی محسوس نہیں کیا کہ ہم کام کررہے ہیں اورگھنٹوں گزرگئے۔انہوںنے کہا کہ عمر شریف نے ہمیشہ اپنے ساتھیوں کی مدد کی اور انہیں دوستانہ ماحول میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔میرا نے کہا کہ جب عمر شریف نے اسٹیج پر پرفارم کیا تو اس وقت اس چیزکی بہت اہمیت تھی اور لوگ اسٹیج پرفارمرز کا احترام کرتے تھے۔ عمر صاحب نے اسٹیج کو عزت دی جس طرح وہ سامعین کے ساتھ بات چیت کرتے تھے، عمرشریف کی طرح معین اختر بھی عظیم فنکار تھے جنہوں نے دوسروں کو سکھایا۔میرا نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ جب اداکارریٹائر ہوتے ہیں اور انہوں نے اتنا سیکھ لیا ہوتا ہے کہ اپنا تجربہ دوسروں تک پہنچا سکیں تب ان کے پاس ایسا ادارہ نہیں ہوتا جہاں وہ نوجوان فنکاروں کے ساتھ کام کرسکیں۔ایک فنکار حکومت کی ذمہ داری ہوتا ہے اور تبدیلی تب ہی آئے گی جب فنکاروں کو وہ ملے گا جس کے وہ مستحق ہیں اور حکومت ان کی فکر کرے گی۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…