لاہور( این این آئی)رواں برس مئی میں شادی کرنے والی اداکارہ غناعلی نے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔غنا نے شوہرعمیرگلزار کے ساتھ انسٹا گرام پردلکش تصاویر شیئرکیں جس میں ان کی
جسمانی ساخت میں تبدیلی نمایاں ہے۔اداکارہ نے کیپشن میں لکھا مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری خوشیوں کا ننھابنڈل جلد آنے والا ہے۔غنا نے شکرگزاری کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے درخواست کہ انہیں دعائوں میں یاد رکھیں۔سال 2015 سے ڈراموں میں اداکاری کا آغازکرنے والی غنا علی سن یارا،کبھی بینڈ کبھی باجا، عشقاوے، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، سراب سمیت متعدد ڈراموں میں صلاحیتوں کے جوہردکھا چکی ہیں، اس کے علاوہ انہوںنے فلموںمیں بھی کردارنبھائے ہیں۔