جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

اداکار عمر شریف کی طبیعت پھر خراب، علاج کیلئے امریکہ روانگی دو دن کیلئے موخر

datetime 27  ستمبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کی حالت پھر بگڑنے پر انہیں سی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے ان کی صحت کی بہتری کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دیے ہیں۔ اس کی بنا پر ان کی امریکا

روانگی مؤخر کردی گئی ہے۔امریکا میں مقیم امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر اور پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے واشنگٹن میں عمر شریف کے علاج معالجے کے تمام انتظامات کیے ہیں، ڈاکٹر طارق شہاب پاکستانی ڈاکٹروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ڈاکٹر طارق شہاب نے نمائندے کو بتایا کہ اتوار کو اداکار عمر شریف کے ڈائیلیسز کے دوران بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا۔ ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق عمر شریف کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں سی سی یو وارڈ منتقل کردیا۔انہوں نے بتایا کہ عمر شریف علاج کے لیے امریکا کا طویل ترین سفر کرنے کے قابل نہیں، ان کی صحت کی بہتری کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں۔ 48 گھنٹے کے دوران عمر شریف کی طبیعت دیکھنے کے بعد روانگی کا فیصلہ ہوگا۔ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق اسی بنیاد پر ایئر ایمبولینس کمپنی کو عمر شریف طبیعت کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے، ان کی علاج کے لیے امریکا روانگی کا نیا شیڈول آئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…