لاہور( این این آئی)اداکارہ ماہرہ خان نے کہاکہ ایک دہائی قبل پیش کئے جانے والے ڈرامہ ’’ ہمسفر ‘‘ میں میرا ’’ خرد‘‘کا کردار اب تک کا میرا سب سے اہم کردار ہے۔فرحت اشتیاق کے ناول کی ڈرامائی تشکیل پر مبنی یہ ڈرامہ سال 2011 میں نشر کیاگیا تھا جس میں ماہرہ کے مقابل فواد خان نے
مرکزی کردارادا کیا تھا۔اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ بعض کردار ایسے ہوتے ہیں جو دہائیاں گزرنے کے باوجودآپ کی یاد وںکا حصہ رہتے ہیں اور ’’ ہمسفر ‘‘ میں خردکا کردار بھی اسی نوعیت کا ہے ۔ میں سمجھتی ہوں کہ یہ میرے کیرئیر کا سب سے اہم کردارہے اور مجھے ایسے یاد ہے جیسے میں کل ہی اسے نبھایا ہو ۔