فیصل قریشی ڈیلٹا وائرس میں مبتلاہوگئے‘خود کو قرنطینہ کرلیا

  بدھ‬‮ 4 اگست‬‮ 2021  |  15:53

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی ڈیلٹا وائرس کا شکار ہوگئے۔اس حوالے سے فیصل قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے تمام چاہنے والوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی صحت سے متعلق ایک اہم اطلاع دی۔فیصل قریشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ اپنا خیال رکھیں اور محفوظ رہیں کیونکہ ڈیلٹا وائرس ہمارے بہت قریب ہے۔اداکار نے کہا کہ ’گزشتہ روز مجھ میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد، میں نے کچھ دن کے لیے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ’مجھ

میں ابھی تک ڈیلٹا وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے لیکن احتیاطاََ میں آئسولیٹ ہوں۔فیصل قریشی نے مزید کہا کہ ’میں کورونا ویکسین لگوا چکا ہوں اور اس کے باوجود بھی مجھے ڈیلٹا وائرس ہوگیا ہے۔ اداکار کی اس انسٹاگرام اسٹوری کے بعد شوبز ستاروں سمیت سوشل میڈیا صارفین اْن کی جلد صحتیابی کے لیے دْعاگو ہیں۔

زیرو پوائنٹ

دو ہزاربچوں کا محسن

چترال کے دو حصے ہیں‘ اپر چترال اور لوئر چترال‘ دونوں اضلاع الگ الگ ہیں‘ لوئر چترال دریا کے کنارے آباد ہے اور وادی نما ہے جب کہ اپر چترال پہاڑوں پر چپکے‘ لٹکے اور پھنسے ہوئے دیہات کی خوب صورت ٹوکری ہے‘ ہم اتوار کی صبح اپر چترال کے ضلعی ہیڈ کوارٹر بونی کے لیے روانہ ہوئے‘ سفر مشکل ....مزید پڑھئے‎