جمعہ‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2026 

اداکار جیکی چن کا اپنی ساری دولت بیٹے کو دینے کی بجائے عطیہ کرنے کا اعلان

datetime 16  اپریل‬‮  2021 |

لاس اینجلس( آن لائن )اداکار جیکی چن نے حال ہی میں 67 ویں سالگرہ منائی اور وہ اس عمر میں بھی دنیا کے چند سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔اگرچہ ان کا تعلق چین سے ہے مگر وہ ہولی وڈ میں بھی بہت زیادہ مقبول ہیں۔فوربز کے تخمینے کے مطابق جون 2019 سے جون 2020 کے دوران جیکی چن نے 4 کروڑ ڈالرز کمائے۔وہ مجموعی طور پر 35 کروڑ ڈالرز کے مالک ہیں مگر اس میں سے ایک ڈالر بھی ان کے اکلوتے

بیٹے جیسی چن کو نہیں ملے گا۔جیکی چن نے یہ اعلان ایک دہائی قبل یعنی 2011 میں کیا تھا کہ وہ اپنی تمام دولت فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرجائیں گے اور بیٹے کو کچھ نہیں دیا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے کہا تھا ‘میں نے اپنے بیٹے کے لیے فلمی کیریئر کے دوران کمائے گئے کروڑوں ڈالرز چھوڑنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی، اگر وہ کسی قابل ہوا تو اپنی قسمت خود بنالے گا اور وہ نااہل ہوا تو میری دولت کو ضائع کردے گا’۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…