جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

سری لنکا کی سال 2021 کی فاتح قرار پانے والی ملکہ حسن سے اسٹیج پر تاج چھین لیا گیا اور ہاتھا ہائی کے دوران ان کے سر پر چوٹ آئی

datetime 7  اپریل‬‮  2021 |

لندن/ کولمبو (آن لائن )سری لنکا کی سال 2021 کی فاتح قرار پانے والی ملکہ حسن سے اسٹیج پر تاج چھین لیا گیا اور ہاتھا ہائی کے دوران ان کے سر پر چوٹ آئی۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اتوار کے روز منعقدہ ایک تقریب میں سری لنکن بیوٹی کوئین پشپیکا ڈی سلوا کو’’مسز سری لنکا’’ کا خطاب دیا گیا۔ تاہم کچھ ہی لمحوں بعد  2019 کی فاتح کیرولن جوری نے

مسز ڈی سلوا کے سر پر سے تاج اتارا اور مقابلے کی رنر اپ کو پہنا دیا۔کیرولن جوری نے دعوی کیا کہ ڈی سلوا اس لقب سے نہیں نوازا جاسکتا کیونکہ انہیں طلاق دے دی گئی ہے۔ڈی سلوا اور کیرولن جوری کے درمیان اسٹیج پر ہاتھا پائی کے دوران سری لنکا کا سب سے بڑا ‘‘بیوٹی ایوارڈ’’ جیتنے والی ملکہ حسن کے سر میں چوٹ آئی۔بی بی سی کے مطابق ججز نے اتوار کی رات کولمبو کے ایک تھیٹر میں مسز سری لنکا کے فائنل میں ڈی سلوا کو 2021 کی فاتح قرار دیا تھا، لیکن 2019 کی فاتح کیرولن جوری نے مسٹر ڈی سلوا کے سر سے تاج یہ کہہ کر چھین لیا کہ وضع کردہ اصول کے تحت  شادی شدہ یا طلاق یافتہ خاتون کو یہ تاج نہیں پہنایا جاسکتا ہے۔جوری نے مسز ڈی سلوا کے سر سے تاج اتارتے ہوئے کہا کہ وضع شدہ قانون شادی شدہ اور  طلاق یافتہ خاتون  کو تاج پہنانے سے روکتا ہے اور ‘‘میں یہ تاج رنر اپ کو پہناتی ہوں’’۔  اس واقعہ کے بعد سامنے ا?نے والی ویڈیو میں مسز ڈی سلوا کو اسٹیج سے روتے ہوئے باہر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔بعد میں منتظمین نے مسز ڈی سلوا سے معافی مانگتے ہوئے اعلان کیا کہ انہوں نے شوہر سے علحیدگی اختیار کی ہے اور ان کو طلاق نہیں دی گئی ہے۔فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں مسز ڈی سلوا نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد ان کے سر پر چوٹ لگنے کے بعد وہ علاج کے لیے اسپتال گئیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ‘‘غیر مناسب اور توہین آمیز’’ سلوک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔ مسز ڈی سلوا نے مزید کہا کہ میں اب بھی غیر طلاق یافتہ عورت ہوں۔کیرولن جوری کا نام لیے بغیر انہوں نے مزید لکھا کہ سچی ملکہ وہ عورت نہیں ہوتی جو دوسری عورت کا تاج چھین لے بلکہ وہ عورت ہوتی ہے جو چپکے سے کسی اور عورت کے سر پر تاج رکھے۔مسز سری لنکا ورلڈ کے قومی ڈائریکٹر چاندیمل جئے سنگھی نے بی بی سی کو بتایا کہ تاج منگل کے روز مسز ڈی سلوا کو واپس کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ناخوشگوار واقعے کے بعد وہ مایوس ہوگئے ہیں اور یہ ان کے لیے بہت شرمناک ہے۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…