اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

معروف اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے شادی سے انکار کردیا‎

datetime 2  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر نے بلاگر عظیم خان سے شادی سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوبرو ادکارہ نے ایک پوسٹ میں اپنی شادی سے متعلق چاہنے والوں کو آگاہ کیا کہ وہ شادی کا فیصلہ واپس لے رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجھے ایک اہم اعلان کرنا ہے اور وہ یہ کہ بہت ساری ذاتی وجوہات کی بنا پر میں نے عظیم خان سے شادی کا فیصلہ منسوخ کردیا ہے۔ اداکارہ نے بتایا میں کبھی بھی عظیم سے نہیں ملی صرف ایک دوسرے پر فون کے ذریعے بات چیت ہوتی رہی ہے ۔ واضح رہے کہ معروف اداکارہ صبا قمر زمان نے عظیم خان کو شادی کے لیے ہاں کہہ دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبا قمر نے ایک پوسٹ شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ جو ہونا ہے وہ ہو کے رہے گا۔جس پر عظیم خان نے انہیں پیشکش کی کہاس سال شادی کر لیتے ہیں جو صبا قمر زمان نے قبول کر ل۔ دوسری جانب معروف اداکار زاہد احمد کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی ساتھی اداکارہ، صبا قمر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لئے ۔اداکاری کے شعبے کے دو بڑے نام زاہد احمد اور صبا قمر بہت جَلد ایک ساتھ فلم ’ گھبرانا نہیں ہے‘ میں نظر آ ئیں گے جس سے متعلق دونوں فنکاروں کے مداحوں میں خوب تجسس اور دونوں کو ایک ساتھ فلمی پردے پر دیکھنے سے متعلق بے تابی پائی جا رہی ہے۔فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر زاہد احمد کی جانب سے اداکارہ صبا قمر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زاہد احمد پولیس کی وردی میں ہیں اور صبا قمر پاکستانی روایتی لباس میں ملبوس ہیں، دونوں فنکار چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ سجائے کسی جانب جا رہے ہیں اور ایک ساتھ خوب جچ بھی رہے ہیں۔زاہد احمد کا تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’عیدالفطر کی جانب آہستہ سے بڑھ رہے ہیں، انشا ء اللّٰہ۔جہاں زاہد احمد کی جانب سے ایک سنجیدہ سے کیپشن میں فلم کی جَلد عکس بندی کے مکمل ہونے سے متعلق خبر دی گئی ہے وہیں انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لوکیشن کی جگہ کا نام کورونا سے دور لکھ کر مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…