سلمان خان نے مجھے دھوکہ دیا، پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ کا الزام

2  اپریل‬‮  2021

ممبئی (این این آئی) سومی پاکستانی نژاد امریکن ہیں اور ان کی پیدائش کراچی میں ہوئی تھی۔90 کی دہائی میں بالی وڈ اداکار سلمان خان کی گرل فرینڈ رہنے والی اداکارہ سومی علی نے انکشاف کی ہے کہ سلمان خان نے انہیں دھوکہ دیا جس کی وجہ سے دونوں کابریک اپ یعنی علیحدگی ہوئی۔عموماً لوگ سمجھتے ہیں کہ سنگیتا بجلانی ،

ایشوریا رائے اور کترینہ کیف سلمان خان کی گرل فرینڈز رہی ہیں لیکن بہت کم لوگ اب ایسے جو سومی علی کا نام سے واقف ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ، سومی علی نے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی اور فلمی کیریئر کے بارے میں کھل کر بات کی سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلق اور پھر بریک اپ پر بھی کھل کر بات کی ۔سومی نے کہا کہ سلمان اور میرا 20 سال قبل بریک اپ ہوا تھا کیونکہ سلمان نے مجھے دھوکہ دیا۔ جب مجھے اس بارے میں پتہ چلا تو میں نے ان سے تعلق ختم کر دیا اور ہندوستان چھوڑ دیا۔ سومی نے بتایا کہ وہ بالی وڈ میں صرف سلمان خان کے لیے آئی تھیں اور جب دونوں الگ ہوگئے تو ان کے ہندوستان میں رہنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔90 کی دہائی میں بالی وڈ اداکار سلمان خان کی گرل فرینڈ رہنے والی اداکارہ سومی علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے۔ اس دوران جب ان سے بالی وڈ میں واپسی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس انڈسٹری میں فٹ نہیں ہیں لہٰذا ، واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔سومی علی 16 سال کی عمر میں سلمان خان سے شادی کی خواہش لیے بھارت پہنچیں تھیں جہاں انہوں نے کچھ ماڈلنگ پروجیکٹس اور فلموں کے بعد بالآخر سلمان خان سے ملاقات کی۔یاد رہے کہ سومی پاکستانی نژاد امریکن ہیں اور ان کی پیدائش کراچی میں ہوئی تھی۔ انہوں نے 1991 سے 1998 کے درمیان کرشن اوتار، یادگار غدار، تیسرا کون؟، آؤ پیار کریں، مافیا، چپ سمیت 10 بھارتی فلموں میں کام کیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…