اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کلب کے باہر اجے دیوگن کی پٹائی کی ویڈیو وائرل

datetime 31  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو دہلی،ممبئی (یواین پی، این این آئی)سوشل میڈیا پر نیو دہلی میں کلب کے باہر جھگڑے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں چند افراد ایک شخص کو بری طرح پیٹ رہے ہیں جب کہ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ شخص اجے دیوگن ہیں۔ جھگڑے میں اجے دیوگن کو

بری طرح مارا اور پیٹا گیا ہے کیوں کہ انہوں نے کسانوں کے احتجاج پر خاموشی اختیار کی۔دوسری جانب اجے دیوگن کے ترجمان کے مطابق خبریں بے بنیاد ہیں، ویڈیو میں نظر آنے والا شخص اجے دیو گن کا ہم شکل ہوسکتا ہے تاہم اداکار کا اس لڑائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔دوسری جانب بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار دلجان ایک خوفناک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلجان گزشتہ رات امرتسر سے کرتارپور جارہے تھے جہاں جنڈیالہ گرو کے قریب ان کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ جنڈیالہ گرو کے قریب دلجان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں گلوکار موقع پر ہی دم توڑگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دلجان کی فیملی کینیڈا میں مقیم ہے اور حادثے کے وقت وہ گاڑی میں اکیلے تھے۔گلوکار کی اچانک موت نے مداحوں کو بھی گہرے صدمے میں مبتلا کردیا ہے جس کا اظہار وہ دلجان کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ پر کمنٹ کے ذریعے کررہے ہیں۔خیال رہے کہ دلجان کی کچھ روز قبل شیئر کی گئی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق ان کے نئے گانے جلد ریلیز کیے جانے تھے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…