اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عامر خان کی ‘بیٹی’ کا کردار نبھانے والی اداکارہ فاطمہ شیخ  کو بھی کورونا ہو گیا 

datetime 29  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن )بالی ووڈ کی میگا ہٹ فلم دنگل میں اداکار عامر خان کی بیٹی کا کردار نبھانے والی اداکارہ فاطمہ شیخ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فاطمہ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اطلاع دی کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت ا?گیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کوویڈ ٹیسٹ مثبت ا?گیا ہے، اور تمام تر ایس او پیز پر عمل پیرا ہوتے ہوئے میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔اداکارہ نے خیریت دریافت کرنے والے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں وبائی مرض سے محفوظ رہنے کی ہدایت بھی کی۔ خیال رہے کہ چند روز قبل عامر خان کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت ا?یا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا تھا۔عامر خان نے اپنے اسٹاف کو کورونا ٹیسٹ کروانے اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا تھا۔عامر خان کا کورونا ٹیسٹ آنے کی بعد ان کی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ روک دی ہے اور اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ شوٹنگ شروع کردیں گے۔اس فلم میں عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی اور توقع ہے کہ فلم رواں سال کے آخر تک ریلیز ہو گی۔کورونا کی تیسری لہر نے ایک بار پھر دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ وائرس کی شرح میں ایک دم خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…