جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

صبا قمر بھی اپنے ہونے والے شوہر عظیم خان کا ساتھ دینے میدان میں آگئیں

datetime 28  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ صبا قمر بھی اپنے ہونے والے شوہر عظیم خان کا ساتھ دینے میدان میں آگئیں۔حال ہی میں صبا قمر کی ایک مداح نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے ان کے ہونے والے شوہر عظیم خان پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ان الزامات پر

ردعمل دیتے ہوئے عظیم خان نے گزشتہ روز اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔عظیم خان نے خود پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘الزامات لگانے والوں کے لیے یہ میرا جواب ہے، اب میرے خلاف رپورٹ کروائو اور وہ رپورٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرو۔اْنہوں نے کہا تھا کہ ‘اس کے بعد ہی میں آپ کی بات کا جواب دوں گا، آج کے بعد میں آپ کے کسی بھی الزام کا جواب اس وقت تک نہیں دوں گا جب تک آپ باقاعدہ اور منظم طریقے سے مجھ سے بات نہیں کرتے۔عظیم خان کے اس ردعمل پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے اْن کا ساتھ دیا تو وہیں اْن کی ہونے والی اہلیہ و اداکارہ صبا قمر بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔صبا قمر نے عظیم خان کی پوسٹ کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘مجھے تْم پر بھروسہ ہے۔اداکارہ نے اپنے کمنٹ میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔صبا قمر کے اس کمنٹ کے بعد یہ واضح ہوا ہے کہ اداکارہ کو لوگوں کی پرواہ نہیں کیونکہ وہ اپنے ہونے والے شوہر پر بہت بھروسہ کرتی ہیں۔خیال رہے کہ صبا قمر نے گزشتہ دنوں ہی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ بہت جلد عظیم خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…