جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

لڑکی کو سرعام ڈانٹنے،مارنے پر کوئی متوجہ نہیں ہوتا لیکن پیار سے گلے لگانابہت بڑا جرم ہے، شہزاد رائے سرعام پرپوز کرنے والے طلباء کی حمایت میں بول پڑے

datetime 14  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکا لڑکی کو یونیورسٹی میں ایک دوسرے کو پرپوز کرتے دیکھا جا سکتا ہے،دونوں ایک دوسرے کو پھول پیش کرتے ہیں اور گلے ملتے ہیں۔اس حوالے سے پاکستانی معروف گلوکار دونوں کی حمایت میں میدان میں آگئے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انکا کہنا تھاکہ ’’ لڑکی کو

سرعام ڈانٹنے اور مارنے پر کوئی متوجہ نہیں ہوتا ، پر پیار سے گلے لگانا بہت بڑا جرم ہے ۔ واضح رہے کہ نجی یونیورسٹی کے طلباء کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کی دیر تھی کہ لوگوں کی جانب سے سخت تنقید دیکھنے میں آئی۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایکشن لیا گیا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے سرعام ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرنے پر دونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا اور یونیورسٹی کی حدود میں دوبارہ داخل ہونے پر پابندی لگا دی گئی۔ نجی یونیورسٹی سے برخاست ہونے والے نوجوان طلبا نے معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے،میڈیا کے رابطہ کرنے پر بھی کوئی خاص جواب نہیں دے رہے ،لگتا ہے کہ دونوں میڈیا پر آنے سے بھی کترا رہے ہیں۔بظاہر اپنے ٹویٹر اکائونٹس میں دونوں نے اپنی بائیو میں ایک دوسرے کو مینشن کر رکھا ہے اور ٹویٹس میں کہا ہے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔حدیقہ جاوید نامی لڑکی کا کہنا ہے کہ ہم نے کچھ غلط نہیں کیا اور نہ ہی ہم اس کے لیے معافی مانگیں گے۔مجھے اپنی سپورٹ میں کافی پیغام مل رہے ہیں جب کہ مخالفت میں بھی کئی پیغام ملے ہیں۔جب کہ شہریار احمد نامی نوجوان نے کہا کہ کیا ہمیں کوئی بتا سکتا ہے کہ پبلک میں ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کر کے ہم نے کیا غلط کیا ہے؟ ماضی میں بھی کئی طلبا نے ایسا کیا لیکن پھر ہمیں ہی خاص طور پر ٹارگٹ کیوں کیا جا رہا ؟ ۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…