منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

عورت مارچ۔۔۔ خلیل الرحمان قمر خاموش نہ رہے ،پھر کھل کر بول پڑے

datetime 14  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، کراچی( این این آئی)نامورمصنف و ہدایتکار خلیل الرحمان قمرنے کہا ہے کہ ہر چیز اپنی حدود میں اچھی لگتی ہے اورجب کوئی اپنی حدود سے باہرنکل جائے تو پھریقینا اس پر بات ہوتی ہے ، کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو عزت و احترام اورحقوق میسر نہیں ہیں ، مٹھی بھر خواتین جو کررہی ہیںوہ کسی عالمی ایجنڈے کا حصہ ہیں ۔

ایک انٹرویو میں خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ آٹھ مارچ کو جو کچھ کیا جاتا ہے اور پھر جس طرح اس کو سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلانے کی کوشش کی جاتی ہے ہر ذی شعور جانتا ہے اس کے پیچھے اصل ایجنڈا کیا ہے ہے ۔ اگرکوئی شخص اس پر بات کرتا ہے تو اسے خواتین کی آزادی کے خلاف بات کرنے والا کہا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عورت چاہے وہ ماں،بہن ،بیٹی اوربیوی ہو اسے عزت و احترام حاصل ہے ، آٹھ مارچ کو سڑکوں پر آنے والی خواتین کسی صورت بھی ہماری آبادی کے نصف سے زائد کی نمائندگی نہیں کرتیں بلکہ ان کا اپنا ایک ایجنڈا ہے ۔دوسری جانب پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ میشا شفیع بھی عورت مارچ کے مخالفین کو کھری کھری سنانے میدان میں آگئیں۔ میشا شفیع نے ٹوئٹر پر عورت مارچ کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مظلوم طبقے کیلئے اپنی آواز بلند کرنے کا صرف ایک ہی عالمی دن ہے اور جب وہ  پسماندہ اور زیادتی کا شکار طبقہ اس دن سڑکوں پر نکلا تو نفرت انگیز افراد نے اس دن

کو بھی تاریک بنا دیا۔گلوکارہ نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ یاد رہے کہ اس مرتبہ یہ معاملہ ایک لڑکی کے پوسٹر سے شروع ہوا جسے ایک مولوی نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔انہوں نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بچوں کو زیادتی کا شکار بنانے والے درندے آزاد گھوم رہے ہیں

اور ان کے خوف کی وجہ سے بچے گلیوں میں کھیل نہیں سکتے لیکن عورت مارچ کو ایک مغربی ایجنڈا قرار دیا گیا ہے۔میشا شفیع نے ایک اور ٹوئٹ میں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ہی بار ساری عورتوں پر پابندی لگا دو، قصہ ہی ختم ہوجائے گا، نہ ہم رہیں گے، نہ تم۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…