ٹک ٹاک بند،حور ماہاویرا کی مقبولیت میں اضافہ

13  مارچ‬‮  2021

کراچی (این این آئی) پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ملک بھر میں مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر جہاں پابندی عائد کی گئی ہے تو وہیں ٹک ٹاک اسٹار حور ماہاویرا کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔پاکستانی لڑکیوں کی فہرست میں چوتھی ٹاپ ٹک ٹاک ماڈل حور ماہاویرا کے

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 11 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔ٹک ٹاک ماڈل حور ماہاویرا کی منفرد ویڈیوز اور اداکاری کو صارفین خوب پسند کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انتہائی قلیل عرصے میں حود ماہاویرا کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد دیگر نامور ٹک ٹاک اسٹار کے قریب پہنچنے والی ہے۔حور ماہاویرا کے ٹک ٹاک اکاونٹ کا جائزہ لیں تو انہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 13 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا تھا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے لہٰذا اس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…