بھارتی اداکار کو اپنے والد کیساتھ مذاق کرنا مہنگا پڑگیا

8  مارچ‬‮  2021

ممبئی(این این آئی) بھارتی اداکار کرن ویر بوہرا کو اپنے والد کے ساتھ مذاق کرنا مہنگا پڑگیا۔بھارت کے نامور فوٹوگرافر نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مشہور ٹی وی اداکار کرن ویر بوہرا نے اپنے والد کے ساتھ ایک مذاق کرنے کی کوشش کی لیکن والد نے فوراً سے اپنے بیٹے کو

تھپڑ رسید کردیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار پہلے کیمرے کے سامنے اپنا ٹوٹا ہوا ہیڈفون دکھاتے ہوئے کہتے ہیں ’’پاپا پر الزام لگاتا ہوں کہ یہ آپ نے توڑا ہے، دیکھتے ہیں وہ کیا کہتے ہیں، بہت مزہ آنے والا ہے۔لیکن جیسے ہی وہ کیمرے کے ساتھ اپنے والد کے پاس جاتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں، پاپا یہ آپ نے کیا کردیا۔ والد نے جواب دیا نہیں یہ میں نے نہیں توڑا جس پر کرن اپنا لہجہ تبدیل کرکے غصے والے انداز میں کہتا ہے ’’پاپا یہ مت کہیں کہ یہ آپ نے نہیں کیا، آخری بار آپ نے یہ ہیڈفون استعمال کیا تھا تو توڑا بھی آپ نے ہے جس پر والد نے اسے زور دار تھپڑ رسید کردیا۔کرن ویر بوہرا یہ کہہ کر واپس ہوجاتا ہے ’’یہ تو میں نے سوچا ہی نہیں تھا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے۔واضح رہے کرن ویر بوہرا درجنوں کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں جب کہ وہ فلم ’قسمت کنیکشن‘، ’ہمیں تم سے پیار کتنا‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔  بھارت کے نامور فوٹوگرافر نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مشہور ٹی وی اداکار کرن ویر بوہرا نے اپنے والد کے ساتھ ایک مذاق کرنے کی کوشش کی لیکن والد نے فوراً سے اپنے بیٹے کو تھپڑ رسید کردیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…