منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

شادی تب ہی کرونگا جب سلمان خان کرینگے، میکا سنگھ کا حیرت انگیز اعلان

datetime 7  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بھارتی گلوکار اور پرفارمر میکا سنگھ نے کہا ہے کہ اداکار سلمان خان کے بعد صرف وہی ’ہمیشہ کے کنوارے‘ ہیں۔ انڈین پرو میوزک لیگ شو کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میکا سنگھ نے اپنی شادی کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کنوارے پن کا یہ ٹیگ مزید کچھ عرصے برقرار رکھنا چاہتاہوں ۔میکا سنگھ نے کہا وہ یقینا شادی کیلئے لڑکی دیکھ رہے ہیں ہوسکتا ہے کہ مجھے انڈین پرومیوزک لیگ سے ہی کوئی مل جائے، لیکن شادی اسی وقت کرونگا

جب سلمان خان شادی کرینگے۔ اس وقت تک میں کنوارپن کی اس زندگی کے مزے اڑائوں گا۔انھوں نے کہا کہ جیسا کہ ساجد بھائی نے کہا کہ میں سلمان خان کے بعد فلم انڈسٹری کا ہمیشہ رہنے والا کنوارہ ہوں تو میں اس کو جس قدر ممکن ہوا برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ میکا سنگھ پنجاب لائنز ٹیم کے کپتان بھی ہیں جبکہ دیگر کپتانوں میں کیلاش کھیر، ساجد خان، شان، انکیت تیواڑی، جاوید علی، اسیس کور، بھومی تریویدی، اکریت ککڑ، پائل دیو، نیہا بھاسن اور شلپارائو شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…