بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

دپیکا اور شاہد کپور بھی ’پاوری‘ بخار میں مبتلا

datetime 19  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور بھی ’پاوری ہورہی ہے‘ کے بخار میں مبتلا ہوگئے اور اپنے اپنے انداز میں اس ٹرینڈ سے متعلق پوسٹس بنائیں۔پاکستانی خاتون دیانیر کی ویڈیو ’پاوری ہورہی ہے‘ کے سرحد پر بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں، جہاں نہ صرف عام لوگ بلکہ بھارتی فلم نگری کے اسٹارز

بھی اس ویڈیو  پر اپنی میمز بناتے نہیں تھک رہے۔بالی ووڈ حسینہ دیپیکا پڈوکون نے بھی ’پاوری ہورہی ہے‘ کی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔اس پوسٹ میں دیپیکا نے اپنی بچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے کھلونا گھوڑے سے لپٹی ہوئی ہیں۔پوسٹ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ انھوں نے اسے تصویری کہانی کے ذریعے بیان کیا۔دوسری جانب اداکار شاہد کپور بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور انھوں نے بھی اپنی فلم کریو کے ہمراہ ’پاوری‘ منائی۔ویڈیو میں فلم کے کریو کے ساتھ انھیں سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔شاہد نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’اس سے بہتر الفاظ کبھی نہیں کہے گئے‘۔مختصر ویڈیو سے سوشل میڈیا سٹار بننے والی دنانیر مبین کی دنیا بھر میں اے سی سی اے کے امتحان میں ٹاپ کرنیوالی زارا نعیم اور ندا یاسر کے ساتھ بھی ’پاوری‘ ویڈیو مقبول ہورہی ہے۔ندا یاسر نے اپنے شو میں دنانیر مبین اور زارا نعیم ڈار کو مدعو کیا جہاں انہوں نے یہ ویڈیو بنائی۔دنانیر نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ ’یہ میں ہوں، یہ زارا اور ندا ہیں اور یہ ہماری مارننگ پاوری (پارٹی) ہورہی ہے۔‘خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…