بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بیوٹی کوئین کار حادثے میں ہلاک تاج کیساتھ آخری رسومات ادا

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنکاک(این این آئی) تھائی لینڈ کی خوبصورت ترین خواتین میں شمار ہونے والی نانگ نیم مون چھوائیبون کار کے حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2019 میں مس تھائی لینڈ مقابلے میں دوسرے نمبر

پرآنے والی نونگ نیم مون چھوائیبون نامی بیوٹی کوئن کھون کائین نامی علاقے میں ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں۔چھوائیبون مقامی یونیورسٹی میں سائنس کی طالب علم تھیں اور حادثہ بھی یونیورسٹی کے نزدیک ہی پیش آیا جب ان کی گاڑی بے قابو ہوکر ایک درخت سے جاٹکرائی۔پیر کو حادثہ پیش آنے کے بعد چھوائیبون کو شدید زخمی حالت میں مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز تھائی لینڈ کی بیوٹی کوئین کی موت ہوگئی۔ چھوائیبون کے والد اور مقامی پولیس چیف نے ان کی موت کی تصدیق کی۔بیوٹی کوئین کی موت کے بعد ان کے دوست اور اہل خانہ مقابلہء حسن میں ملنے والا ان کا تاج اور پٹکا بھی ساتھ لے کر اسپتال پہنچ گئے اور ان یادگار اشیا کے ساتھ آخری رسومات کے لیے ان کی لاش آبائی گائوں روانہ کردی گئی۔مس تھائی لینڈ تنظیم کی جانب سے حادثے میں چھوائیبون کی موت پر جاری کردہ بیان میں افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…