بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

’’آپ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے‘‘ قومی ہیرو کیلئےیہ کام تو کر سکتا تھا ، علی ظفر کا اہم پیغام

datetime 17  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن ) نامور اداکار و گلوکارعلی ظفر نے کے ٹو کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما محمد علی سد پارہ کی بہادری کی یاد میں گانا ریلیز کردیا ہے۔گلوکار علی ظفر نے آڈیو گانا ‘‘تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم’’ گا کر علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس حوالے سے گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قوم اپنے ہیروز کو عزت دیئے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ علی سد پارہ ایک غیر معمولی ہیرو تھے۔ علی سد پارہ نے اپنی زندگی کا خطرہ مول لے کر پاکستان کے لیے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ میں کم سے کم اس ہیرو کے لیے ایک گانا گا سکتا تھا، تاکہ جب تک موسیقی رہے علی سد پارہ ہماری یادوں سے جڑے رہیں۔یاد رہے کہ تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم گانا پر محمد علی سدپارہ کے ڈانس کی ویڈیو کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔خیال رہے کہ دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سردیوں میں سر کرنے کی مہم پر جانے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ اور دیگر دو کوہ پیماؤں کو لاپتہ ہوئے 10 دن سے زائد ہوگئے ہیں۔لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے پاکستان آرمی اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے سرچ آپریشن میں اب تک ان کا سراغ لگانے کی تمام کوششیں ناکام رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…