ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قرآن پاک ایک معجزہ ہے، ہرگزرتے دن کے ساتھ میری روح پاک ہورہی ہے، رابی پیر زادہ کا خوبصورت بیان

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ شوبز چھوڑنے کے بعد سب سے پہلے قرآن پاک کا ترجمہ پڑھا تھا۔رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کئے گئے پیغام میں کہا کہ ’قرآن پاک ایک معجزہ ہے‘۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ ’جب میں نے شوبز کی دْنیا چھوڑی تھی تو میں نے اس وقت

جو سب سے پہلا کام کیا تھا وہ قرآن پاک کو ترجمے سے پڑھا تھا‘۔ سابق گلوکارہ نے کہا کہ ’اس کے بعد میں نے قرآن پاک کی تفسیر پڑھی اور پھر خود لکھنا شروع کیا‘۔ اْنہوں نے کہا کہ ’اب ہر گْزرتے دن کے ساتھ میری روح پاک ہورہی ہے‘۔ رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر صارفین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ کی کتاب کو پڑھنا کبھی نہیں چھوڑنا، روز نہیں تو ہفتے میں ایک بار ضرور پڑھا کرو۔‘انہوں نے کہا کہ ’اس سے ناصرف آپ کے دل و دماغ کو سکون ملے گا بلکہ روح بھی پاک ہوجائے گی‘۔ دوسری جانب تمغہ امتیاز حاصل کرنیوالی اداکارہ مہوش حیات نے ماضی کی معروف اداکارہ اور شان شاہد کی والدہ نیلو بیگم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مہوش حیات نے کہا کہ ’میڈم نیلو جی کے انتقال کی خبر سن کر بہت زیادہ دکھ ہوا‘۔مہوش حیات نے کہا کہ ’اْنہوں نے اپنے کام سے اور اپنی شخصیت سے مجھ سمیت تمام فنکاروں کو بہت مْتاثر کیا ہے‘۔اداکارہ نے کہا کہ ’ہم آج بھی میڈم نیلو جی کے نقش قدم پر چلتے ہیں‘۔اْنہوں نے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دْعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اْن کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے‘۔مہوش حیات نے کہا کہ ’میری دلی تعزیت اداکار شان شاہد کے ساتھ ہے‘۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…