بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

لال قلعہ پر خالصتان کا جھنڈا، کنگنا رناوت نے کسانوں کو دہشت گرد قرار دے دیا 

datetime 26  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن ) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کسانوں کی جانب سے دلی کے لال قلعہ پر ’خالصتان‘ کو پرچم لہرانے پر سیخ پا ہوگئیں اور احتجاجی کسانوں کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ یوم جمہوریہ پر دہلی میدان جنگ بنا رہا اور پولیس اور کسانوں کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں جبکہ

پولیس کی جانب سے شدید لاٹھی چارج اور  آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس سے ایک کسان ہلاک ہوگیا۔پولیس کے وحشیانہ تشدد کے باوجود کسان دلی کے لال قلعہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور کسانوں نے لال قلعے پر خالصتان تحریک کے پرچم لہرادیے۔ اس پر اداکارہ کنگنا رناوت نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور کسانوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی حمایت کی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے یوم جمہوریہ کے دن دلی کے لال قلعہ پر حملہ کرکے خالصتان کا پرچم لہرایا گیا ہے، ان تصاویر نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔انہوں نے کسانوں کو دہشت گرد مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ جو خود کو کسان کہتے ہیں، یہ دہشت گرد ہیں، کچھ لوگ ان کی حمایت کھلے عام کررہے ہیں۔ انہوں نے شدید غصے میں مطالبہ کیا کہ نام نہاد کسانوں اور ان کے حمایتیوں کو جیل میں ڈال دیا جائے ۔



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…