ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جنگل میں چنکی پانڈے کے ڈانس کے دوران اصلی شیر آگئے تو پھر کیا ہوا ؟بھارتی معروف اداکارنے حیران کن واقعہ سنا دیا

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار چنکی پانڈے نے 1992 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم’ وشواتما‘‘ کے حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ بتایا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران چنکی پانڈے نے 29 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم کی یادیں بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پہلی بار ہوا تھا کہ کسی بالی وڈ فلم کی

شوٹنگ افریقا میں بڑے پیمانے پر کی گئی ہو اور کینیا کے مسائی مارا نیشنل پارک میں کسی بالی وڈ فلم کی وہ پہلی شوٹنگ تھی۔چنکی پانڈے نے بتایا کہ شوٹنگ کے لیے وہ لوگ 2 ماہ تک مسائی مارا نیشنل پارک میں رہے اور اس دوران بہت سے دلچسپ واقعات بھی پیش آئے۔ انہوں نے بتایا کہ شروع کے دنوں میں ہم لوگ ‘آنکھوں میں ہے‘ گانے کی شوٹنگ کے لیے جنگل کے اندر تک چلے گئے لیکن زیادہ لوگ ہونے کی وجہ سے جانور وہاں سے ہٹ گئے ، تاہم ڈائریکٹر چاہتے تھے کہ پس منظر میں جانور بھی نظر آنے چاہئیں، اس لیے اس روز شوٹنگ معطل کردی گئی۔اداکار نے بتایا کہ اگلے روز ہم لوگ نسبتاً چھوٹی ٹیم کے ساتھ جنگل میں شوٹنگ کے لیے چلے گئے، اس دوران ہم لوگ رقص کرنے میں مصروف تھے کہ اس دوران سیاحوں کی ایک گاڑی سے ہمیں اشارہ کیا گیا کہ وہاں سے ہٹ جاؤ جس پر ہم نے آس پاس نظر دوڑائی تو ہم لوگوں سے 25 فیٹ کی دوری پر ایک شیر اور شیرنی کھڑے تھے جو کہ ہمیں گھورے جارہے تھے۔چنکی پانڈے کا کہنا تھا کہ شکر ہے اس وقت ان شیروں کا پیٹ بھرا ہوا تھا، اس لیے ہم لوگ بچ گئے ،ورنہ آج میں یہ بات بتانے کے لیے یہاں نہ ہوتا۔ خیال رہیکہ اس فلم میں ادکار سنی دیول ، ادکارہ دیویا بھارتی، نصیرالدین شاہ،امریش پوری اور گلشن گروور جیسے اداکار بھی موجود تھے اور یہ فلم اس وقت باکس آفس پر کافی کامیاب رہی تھی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…