جمعہ‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2026 

الفا براوو چارلی کے ”گل شیر ” وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دینے میدان میں آگئے

datetime 23  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی وی کی مقبول ترین ڈرامہ سیریل میں کیپٹن گل شیر کا کردار ادا کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل (ر)سید قاسم شاہ نے اپنے ویڈیو بیان میں وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1987میں ورلڈ کپ ہارنے کے بعد ایک بندہ کرکٹ چھوڑ چکا تھا

یہاں تک کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بھی کرلیا تھا مگر اس دوران انہیں احساس ہوا کہ کرکٹ کے بغیر ہسپتال بنانے کا خواب پورا نہیں ہوسکے گا۔انہوں نے کہا کہ اس شخص نے ہسپتال کا خیال ذہن میں رکھ کر اسی لگن و جستجو کے ساتھ پھر سے کرکٹ کھیلنا شروع کی یہاں تک کہ ورلڈ کپ بھی قریب آگیا تب اس نے یہی سوچا کہ ورلڈ کپ جیتنے سے ہی ہسپتال بن سکتا ہے اس لیے انہوں نے اس دوران کینسر ہسپتال بنانے کے خواب کو اپنا مقصد بنالیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران عمران خان نے نیوزی لینڈ میں عشائیے میں کہا تھا کہ ہم یہاں ورلڈ کپ لینے آئے ہیں، مجھے ان کے اس بیان پر تعجب کا اظہار ہوا کہ ٹیم کی حالت کس طرح کی ہے اور اس کے باوجود اس طرح کے بڑے بیان دیئے جا رہے ہیں لیکن انہیں پتا تھا کہ جس نیت کے ساتھ وہ چل رہے ہیں اس میں اللہ پاک ان کی مدد کریں گے۔سید قاسم شاہ نے عمران خان کی سیاست کے حوالے سے کہا کہ عمران خان نے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد یہی فیصلہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کو واپس

ٹریک پر لے کر آئیں گے جس کے لیے انہوں نے گندگی صاف کرنے کا فیصلہ کیا اور اسے اپنا مقصد بنایا، یہ مقصد حاصل کرنے کے لیے انہیں سب سے بڑا عہدہ درکار تھا پھر قدرت کا کرنا یہ ہوا کہ پاناما جیسے کیسز سامنے آگئے اور عمران خان کو آگے آنے کا موقع مل گیا۔ عمران خان

کو اس سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے اور مجھے امید ہے کہ جس نیک نیتی کے ساتھ اس سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لیے عمران خان آگے پہنچے ہیں اس میں یہ کبھی بھی ناکام نہیں ہوں گے، کیونکہ ابھی آپ کو تعلیمی نظام کو بہتر کرنا ہے، ابھی سیاحت جیسے بڑے کام کرنے ہیں اور یہ کام وہی کرسکتا ہے جس کی سوچ پاکستان کے ساتھ ہو اور مجھے یہ امید ہے کہ یہ کام صرف عمران خان کو کرنے ہیں اور اس ضمن میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں بالخصوص میں آپ کیساتھ ہوں۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…