منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

آج بھی سرکاری سکولوں میں با اثرافرادکے جانوربندھے ہوں گے تومعاشرہ خاک ترقی کرے گا،عاشر عظیم کا اعلیٰ شخصیات کو اہم مشورہ

datetime 18  جنوری‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی) کینیڈا میں مقیم پاکستانی اداکارو پروڈیوسر عاشرعظیم نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی کامیابی اورترقی کا راز تعلیم میں پنہا ہے ،یورپی ممالک آج پوری دنیا میں راج کررہے ہیں اوراس کی سب سے بڑی وجہ وہاں پر تعلیم اور اس کے بعد جدید ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے ہر وقت کوشاں رہناہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سرکاری سطح پر تعلیم و تربیت پر اس طرح توجہ نہیں دی جاتی جس کی ضرورت ہے ۔ آج کے دور میں بھی بچے کھلے آسمان تلے موسم کی سختی جھیلتے ہوئے تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔ ہمیں بچوںکو ایسا ماحول دینا ہوگا جس میں تعلیم کے حصول میں ان کیلئے آسودگی ہو گی ۔جب سرکاری سکولوںمیں بچوںکو تعلیم کی بجائے با اثرافرادکے جانوربندھے ہوں گے توہمارا معاشرہ خاک ترقی کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم،وزرائے اعلیٰ ،وزراء ،سیکرٹریز اپنے بچوںکو سرکاری سکولوں میں داخل کرائیں تاکہ انہیںاحساس ہو سکے کہ غریب کا بچہ کن مشکلات اورتکالیف سے گزرتا ہے اور اسے پڑھانے والے اساتذہ کا کیا معیار ہے ۔دوسری جانب نامور اورخوبرواداکاراحسن خان نے کہا ہے کہ فروغ ادب سے وابستہ افرادہمارے معاشرے کافخرہیںکیونکہ کوئی بھی معاشرہ اس کے بغیرادھوراہے ،کتاب بہترین دوست ہے مگربدقسمتی سے سوشل میڈیا کی وجہ سے ہمارا اس سے رشتہ ٹوٹ گیا ہے جسے دوبارہ سے جوڑنے کی اشدضرورت ہے ۔ایک انٹرویو میں احسن خان نے کہا کہ کتاب سے دوستی کریں کیونکہ اس سے آپ کو کسی نقصان کا اندیشہ نہیں اوراس سے صرف فائدہ ہی ملنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کتاب پڑھنے والے کی شخصیت دوسروں سے بالکل مختلف ہوتی ہے اور اس کی جھلک واضح نظر آتی ہے ۔ فارغ اوقات میںامجد اسلام امجد،ناصر کاظمی،احمدفرازاورپروین شاکر کو پڑھتاہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…