جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

مالم جبہ، مقامی ہوٹل میں لڑکوں اور لڑکیوں کی ڈانس ویڈیو وائرل، ہوٹل مالک اور منیجر کے خلاف مقدمہ درج

datetime 7  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات (نیوز ڈیسک) مالم جبہ میں مقامی ہوٹل میں سیاح لڑکوں اور لڑکیوں کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی، ایک موقر قومی روزنامہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ہوٹل مالک اور منیجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ملزمان کو گرفتار کرنے بعد ان پر جرمانہ کر دیا گیا ہے۔ سوات کی وادی مالم جبکہ

میں نجی ہوٹل میں سیاحوں کی طرف سے ڈانس پارٹی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا، اس پر پولیس حکام نے نوٹس لیا اور سارے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا، جس کے بعد ایس ایچ او تھانہ مالم جبہ جاویداقبال کی مدعیت میں ہوٹل ایکٹ، لاؤڈ سپیکر ایکٹ، 33این ڈی ایم اے اور پی آرسی294 کے تحت ہوٹل مالک فضل خان اور منیجر حسنین احسان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان کو حراست کے بعد سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایبٹ آباد گلیات اور مری میں بارش اور برف باری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے شمالی علاقوں کا رخ کر لیا۔محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے مطابق 28 دسمبر سے 3 جنوری تک ملک کے مختلف حصوں سے 2 لاکھ سے زائد سیاح برفباری دیکھنے گلیات پہنچے، برف کے سفید گالوں کے گرتے ہی سیاحوں نے گلیات کا رخ کر لیا۔محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے اعداد شمار کے مطابق 28 دسمبر سے 3 جنوری تک ملک کے مختلف حصوں سے 2 لاکھ سے زائد سیاح گلیات آئے۔ مری کی طرف سے نتھیا گلی میں 23 ہزار 700 گاڑیاں داخل ہوئیں جبکہ ایبٹ آباد کی جانب سے نتھیا گلی میں 17400 گاڑیاں داخل ہوئیں۔سیاح گلیات کے حسین موسم سے خوب لطف اندوز ہوتے

رہے اور سردی میں ایوبیہ چیر لیفٹ کی بھی سیر کرتے نظر آئے،ملکہ کوہسار مری میں صبح سے ہلکی بارش کا سلسلہ شام تک جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔دن بھر سیاح مری کے تفریحی مقامات کی سیر کے بعد شام ہوتے ہی مال روڈ پر پہنچ گئے جہاں وہ خوبصورت ٹھنڈے موسم سے بھرپور لطف اندوز ہورہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…