منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مہوش حیات نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا

datetime 6  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنی خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سردیوں میں بھر پور نیند کا اثر ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے مہوش حیات سے پوچھا کہ وہ کیا کھاتی ہیں کہ وہ دن بدن خوبصورت ہوتی جا رہی ہیں؟۔صارف کے اس کمنٹ کا جواب دیتے

ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ یہ سردیوں کا گلو ہے اور روزانہ14گھنٹے نیند کا اثر ہے۔ انہوں نے مداح کا اچھے کمنٹ کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ آپ کے اس خوبصورت کمنٹ نے میرا دن خوشگوار بنا دیا میری جانب سے آپ کیلئے بہت سا پیار۔ دوسری جانب سال نو کے موقع پر اداکارہ صنم جنگ نے انسٹاگرام پر تنہا تصویر شیئر کی تھی، جس پر مداحوں نے ان کی تصویر پر کمنٹس کرنا شروع کیے تھے کہ ان کی بھی طلاق ہوگئی۔لیکن اب اداکارہ نے ایسی افواہوں اور مداحوں کے کمنٹس پر وضاحت کرتے ہوئے طلاق کی خبروں کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا ہے۔صنم جنگ نے 3 جنوری کو انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خوشحال اور شادی شدہ زندگی پر مداحوں کے کمنٹس کو بنیاد بنا کر ان کی طلاق کی افواہیں پھیلائی گئیں۔اداکارہ نے لکھا کہ طلاق کی افواہوں اور خبروں کے فضول تبصروں پر وضاحت کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا مگر چوں کہ افواہوں سے ان کے شوہر اور دیگر اہل خانہ پریشان ہو رہے تھے، اس لیے انہیں وضاحت کرنی پڑی۔اداکارہ نے مداحوں کے کمنٹس اور خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کی طلاق کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں اور ایسی خبروں سے ان کے اہل خانہ کافی پریشان ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ان کے شوہر اور دیگر اہل خانہ کو کئی رشتے داروں

کے فون آ چکے ہیں اور ان کی خوشیوں بھری زندگی افواہوں سے متاثر ہوئی۔صنم جنگ نے لکھا کہ جلد ہی ان کی شادی کی چھٹی سالگرہ آنے والی ہے اور وہ خوشحال زندگی گزار رہی ہیں جب کہ وہ اسی طرح باقی پوری زندگی بھی ساتھ گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی ذاتی زندگی سے متعلق حقائق جانے بغیر افواہیں نہ پھیلائیں تو بہتر ہوگا، افواہوں سے ان کی زندگی اور خوشیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…