بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

ارطغرل غازی نےکاشف ضمیرکیساتھ طے ایک ملین ڈالرکے متعلق اہم اعلان کر دیا ‎

datetime 5  جنوری‬‮  2021 |

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے اداکارہ انگین التان نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستانی بزنس مین اور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیساتھ ایک ملین ڈالر کا معاہدہ کیاتھا تاہم اس حوالے سے اطلاعات سامنے  آئیں ہیں کہ ترک اداکارہ انجین التان نے کاشف ضمیر کیساتھ معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان نے کاشف ضمیر کیساتھ معاہدہ اور پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا۔ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان نے گزشتہ دنوں پاکستان میں کاشف ضمیر کسیاتھ معاہدہ کیا تھا اور اس کی فرم کے برانڈ ایمبیسڈر بنے تھے۔تاہم اب انہوں نے اس معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔دوسری جانب ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق انگین آلتان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی نجی فرم سے کیے گئے معاہدے سے دستبردار ہوگیا ہوں اور اب پاکستان کا دورہ بھی نہیں کروں گا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا چاہتاہوں اور جلد ہی نئی تاریخ کا تعین کرنے کے بعد پاکستان کا دورہ کروں گا۔انگین آلتان کا اپنے بیان میں کہنا تھاکہ پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے سے دکھ پہنچا ہے کیونکہ پاکستان کی عوام کی جانب سے چاہے جانے سے آگاہ ہوں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کرکے پاکستان کے عوام کی محبت کا قرضہ چکاؤں گا۔خیال رہے کہ اداکار نے نجی فرم سے معاہدہ منسوخ کرنے کی وجوہات ابھی نہیں بتائی ہیں تاہم بعد میں وضاحتی بیان جاری کرنے کا کہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شہرہ آفاق ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار انگین ا?لتان لاہور کے مختصردورے پر آئے تھے جہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران انگین ا?لتان نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔‎



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…