بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

کامیڈین بھارتی سنگھ کا پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کیلئے پیغام

datetime 4  جنوری‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) بھارت کی معروف کامیڈی اسٹار بھارتی سنگھ نے پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کی سالگرہ کے موقع پر ان کے لیے ایک خوبصورت ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔بھارتی سنگھ نے ویڈیو میں سب سے پہلے احمد شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور پھر احمد شاہ کی ویڈیو کی تعریف کی جو انہوں نے بھارتی سنگھ کو بنا کر بھیجی تھی۔ بھارتی سنگھ نے مزید کہا

احمد میں آپ سے ملنے کے لیے بہت پْرجوش ہوں انشااللہ ہم بہت جلد ملیں گے۔ میں آپ سے مل کر آپ کو بہت زیادہ پیار کرنا چاہتی ہوں۔بھارتی سنگھ نے مزید کہا احمد آج آپ کی سالگرہ ہے آپ کی عمر بہت لمبی ہو آپ ہمیشہ صحت مند رہواور سب کا پیار پاتے رہو۔احمد شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گزشتہ روز بھارتی سنگھ کی یہ ویڈیو شیئر کی گئی اور احمد نے بھارتی سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے ننھا سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ جتنا مقبول پاکستان میں ہے اتنا ہی مقبول بھارت میں بھی ہے۔ بھارتی سنگھ اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ تو اکثر احمد شاہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ جب کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی بھی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں وہ احمد شاہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو ”اوئے پیچھے تو دیکھو” پر ایکٹ کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…