جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

بھائی صاحب کونسا امرت کا جام پیا ہوا ہے، ہمارے بچپن میں بھی آپ ایسے ہی تھے ،شہزاد رائے کی عمر پر لوگوں کے حیرت انگیز تبصرے

datetime 27  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)گلوکارہ شہزاد رائے جوتعلیم، حفظان صحت اور دیگر سماجی مسائل کو حل کرنے میں پیش پیش دکھائی دیتے ہیں۔ایک روز قبل ہی روڈ سیفٹی پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا، جس پر لوگ جہاں ان کے پیغام کی تعریف کر رہے ہیں، وہیں ان کی عمر، سدا بہار حسن پر بھی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔مختصر ویڈیو میں شہزاد رائے نے بتایا کہ وہ اسلام آباد کا

سفر کر رہے تھے مگر موٹروے پولیس نے زیادہ دھند ہونے کے باعث موٹروے کو بند کردیا ہے اور وہ بھی کئی لوگوں کی طرح پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے پیغام دیا کہ موٹروے پولیس نے زیادہ دھند کی وجہ سے ہماری حفاظت کی خاطر راستہ بند کیا ہے مگر پھنسے ہوئے لوگ انہیں گالیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ موٹروے پولیس نے دھند کے باعث راستہ بند کیا، تاکہ سب لوگ خیریت سے رہیں۔شہزاد رائے کی مذکورہ روڈ سیفٹی پیغام پر کئی لوگوں نے ان کی تعریفیں کیں اور ان کی رائے سے سہمت دکھائی دیئے۔تاہم ساتھ ہی ان کی ویڈیو پر لوگوں نے ان کی عمر اور سدا بہار حسن پر تبصرے کرنا شروع کردیے اور زیادہ تر لوگ حیران دکھائی دیے کہ اب بھی گلوکار 18 سالہ لڑکے کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔نامور صحافیوں نے بھی جہاں شہزاد رائے کے روڈ سیفٹی کے پیغام کی تعریف کی، وہیں عام افراد نے بھی ان کے پیغام کو بہترین قرار دیا، تاہم جلد ہی لوگوں نے ان کی عمر، رنگت اور سدا بہار حسن پر بحث کرنا شروع کردی۔ایک خاتون کے ٹوئٹر ہینڈل سے شہزاد رائے کی ویڈیو پر کمنٹ کیا گیا کہ بھائی ساب کونسا امرت کا جام پیا ہوا ہے، ہمارے بچپن میں بھی اپ ایسے ہی تھے اور ماشاء اللہ اب بھی ویسے کے ویسے ہیں۔حیا بخاری نامی خاتون نے تو شہزاد رائے سے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کیا اور کمنٹ کیا کہ کیا کوئی گلوکار کو ان سے شادی کیلئے راضی کر سکتا ہے؟

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ وعدہ کرتی ہیں کہ وہ ان کے اسکن کیئر مصنوعات کبھی استعمال نہیں کریں گی۔حیا بخاری کے کمنٹ شہزاد رائے نے کمنٹ کیا کہ وہ شادی کیلئے گلوکار کو رضامند کرنے کی کوشش کریں گے۔حیا بخاری کی جانب سے شہزاد رائے سے شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر کئی افراد نے بھی اس موضوع پر کمنٹ کیے اور کمبوہ برادرز نے تو گلوکار کو درخواست

کی کہ وہ حیا بخاری صاحبہ کی فرمائش پوری کردیں۔ایک صارف نے حیا بخاری کو یاد دلایا کہ شہزاد رائے پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں اور ان کے استعمال کے اسکن کیئر کی حدود میں جانے کی کسی کو اجازت نہیں۔کمبوہ برادرز کے ٹوئٹر ہینڈل سے کمنٹ کیا گیا کہ ان کی محترم شہزاد رائے سے درخواست ہے کہ وہ حیا بخاری صاحبہ کی تجویز کو سنجیدگی سے لیں،

کیوں کہ یہ بھی نیکی کا کام ہے۔ایک اور خاتون نے شہزاد رائے کی عمر اور خوبصورتی پر کمنٹ کیا کہ گلوکار مرد حضرات کی ماہ نور بلوچ ہیں۔ڈاکٹر ماہ نور گل نامی خاتون نے لکھا کہ ان کی آنٹی گلوکار کی بڑی مداح ہیں اور وہ خود بھی شہزاد رائے کو دیکھ کر بڑی ہوئیں، تاہم گلوکار اب بھی ویسے ہی ہیں، جیسے وہ ان کے بچپن میں دکھائی دیتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…