بھارتی فلم انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی ایک اورمعروف بھارتی اداکار کی موت

22  اکتوبر‬‮  2020

کرناٹک (این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک کے مشہور اداکار سریندر بنتوال گزشتہ روز اپنے گھر میں مردہ پائے گئے،بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر ‘بنتوال’ کے مشہور اداکار سریندر بنتوال گزشتہ روز اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔

اْن کی موت کی خبر ملتے ہی پولیس فوراً اداکار کے گھر پہنچ گئی ، تاہم ابھی تک اس کیس سے متعلق زیادہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے اہل خانہ نے ابھی تک اس معاملے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔سریندر بنتوال نے کئی فلموں میں کام کیا ہے، اْن کی موت کی خبر نے کنڑ فلم انڈسٹری کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔دوسری جانب اْن کے مداح بھی یہ خبر سن کر شدید صدمے میں ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ پیسے کی لین دین کا ہوسکتا ہے، کیونکہ اس کو لے کر کافی عرصے سے تنازع چل رہا تھا۔سریندر بنتوال سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے تھے اور سیاست سے وابستہ معاملات پر بے باکی سے اپنی رائے کا اظہار بھی کرتے تھے۔ سریندر نے ٹللو فلم ‘چلی پولیلو، سورن دیرگھا سنگھی’ اور دیگر فلموں میں کام کیا ہے۔واضح رہے کہ سریندر بنتوال نے اپنے فلمی کیریئر میں کامیابی کے بعد سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…