منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ثانیہ مرزا بھی پاکستانی ڈراموں کی دیوانی نکلیں آج کل کون سا ڈرامہ دیکھ رہی ہیں؟خود ہی بتا دیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستانی ڈراموں کی دیوانی نکلیں۔پاکستانی ڈرامے اپنے معیار اور حقیقی کہانیوں کے باعث دنیا بھر میں دیکھے اور پسند کیے جاتے ہیں۔ بھارتی عوام بھی پاکستانی ڈراموں کی شیدائی ہے۔

پاکستانی ڈراموں کو پسند کرنے والوں میں ثانیہ مرزا بھی شامل ہیں جو آج کل پاکستانی ڈراما سیریل ”میرا دل میرا دشمن” دیکھ رہی ہیں۔حال ہی میں ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ وہ دن بھر کی تھکاوٹ دور کرنے کے لیے کیا کرتی ہیں۔ انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ہاتھ میں کیمومائل چائے کا کپ پکڑی ہوئی ہیں، انہوں نے اسٹوری میں لکھا بیٹے کو سلانے کے بعد کیمو مائل چائے کا کپ اور ”میرا دل میرا دشمن”۔واضح رہے کہ پاکستانی نجی چینل پر نشر ہونے والا ڈراما سیریل ”میرا دل میرا دشمن” حال ہی میں اپنے اختتام کو پہنچا ہے ڈرامے میں علیزے شاہ، یاسر نواز اور نعمان سمیع نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور یہ ڈراما پاکستانی شائقین میں کافی مقبول ہوا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…