پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹوئنکل کھنہ ملالہ یوسفزئی کی کہانی سن کر آبدیدہ

datetime 15  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنا کا کہنا ہے کہ وہ ملالہ یوسفزئی سے آن لائن انٹرویو کے دوران بات چیت کرتے ہوئے اْن کی متاثر کْن کہانی سْن کر اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئی تھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ کا کہنا ہے

کہ جب وہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی سے گفتگو کررہی تھیں تو اْن کی متاثر کْن اور سبق آموز کہانی نے انہیں رْلا دیا تھا۔ٹوئنکل کھنا نے حال ہی میں اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ٹوئیک انڈیا پر ملالہ یوسف زئی کا انٹرویو لیا تھا۔ٹوئنکل کھنا نے بتایا کہ ملالہ کے ساتھ انٹرویو آڈیو ہونا تھا لیکن جب میں نے اسے سیٹ کیا تو وہ ویڈیو پر منتقل ہوگیا تھا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جب ملالہ اپنی متاثر کْن کہانی سنا رہی تھیں تو وہ اپنے انسوؤں پر قابو نہیں رکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں مَیں نے تیزی سے اپنے بال پیچھے کیے اور اپنی آنکھوں میں کاجل لگایا تاکہ میں تھوڑی بہتر دِکھ سکوں۔ٹوئنکل کھنا نے کہا کہ انٹرویو کے آخر میں مجھے اس بات سے فرق نہیں پڑا کہ ملالہ یوسفزئی کی کہانی نے مجھے آبدیدہ کردیا تھا۔ملالہ یوسفزئی نے انٹرویو میں خواتین کی خودمختاری، ان کے آگے بڑھنے اور آزادی میں مرد حضرات کا کردار کلیدی ہوتا ہے، کیوں کہ وہ بھی اپنے والد کی

مدد سے ہی اس مقام پر پہنچی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جب انہیں نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا گیا وہ اس وقت اسکول کی کلاس میں تھیں اور اْستانی نے آکر انہیں خوشخبری بتائی۔خیال رہے کہ پاکستان میں طالبان کے قاتلانہ حملے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والی طالب علم

ملالہ یوسفزئی دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کیلئے کردار ادا کررہی ہیں، انہیں 2014 میں امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔واضح رہے کہ ملالہ پر 9 اکتوبر 2012 کو وادی سوات کے علاقے مینگورہ میں اسکول سے گھر جاتے ہوئے حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں پہلے پشاور لے جایا گیا اور بعد میں راولپنڈی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…