بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’میں اللّہ تعالیٰ کے حکم پر چلنے کا پکّا ارادہ کر چکی ہوں‘‘ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گْزاریں گی۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ثناء خان نے اپنی زندگی کے نئے سفر سے متعلق ایک طویل پیغام جاری کیا ہے

جو اْنہوں نے انگریزی اور اْردو زبان میں شیئر کیا ہے تاکہ اْن کے سرحد پار مداح بھی اْن کے اس اہم فیصلے سے آگاہ ہوسکیں۔ثناء خان نے اپنے پیغام کا آغاز اللّہ تبارک تعالیٰ کے نام سے کیا اور لکھا کہ ’آج وہ اپنی زندگی کے ایک اہم موڑ پر اپنے چاہنے والوں سے یہ بات کر رہی ہیں کہ اْنہوں نے ایک طویل عرصہ شوبز انڈسٹری میں کام کیا ہے اور اس دوران اْنہیں عزت، دولت، شہرت اور مداحوں کا بہت پیار بھی ملا جس کے لیے وہ ہر ایک شْکر گْزار ہیں۔بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ نے لکھا کہ ’سب کچھ حاصل کرنے کے بعد بھی وہ ایک کشمکش میں مبتلا ہیں اور بہت سے سوال ہیں جن کے وہ جواب جاننے کی کوشش کررہی ہیں۔اْنہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’کیا ہماری زندگی کا مقصد صرف شہرت حاصل کرنا ہے؟ کیا ہم پر یہ فرض عائد نہیں کہ ہم بے سہارا لوگوں کی مدد کریں؟ کیا ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ کسی بھی وقت ہمیں موت آسکتی ہے؟ اور مرنے کے بعد ہمارا کیا ہوگا؟ثناء خان نے لکھا کہ ’وہ گزشتہ کئی دنوں سے ان تمام سوالوں کے جواب تلاش کررہی ہیں اورجب اْنہوں نے اسلام کی روشنی میں اپنے جواب ڈھونڈے تو اْنہیں جواب ملا کہ ہماری دْنیاوی زندگی کا مقصد آخرت کو بہتر بنانا ہے اور یہ اْسی وقت ممکن ہے کہ جب ہم اللّہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق زندگی گْزاریں گے۔اْنہوں نے لکھا کہ ’ہماری زندگی کا مقصد دولت اور شہرت نہیں بلکہ گناہوں سے بچتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ثناء خان نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ شوبز انڈسٹری چھوڑ کر اپنی تمام زندگی انسانیت کے خدمت پر وقف کریں گی اور وہ اللّہ تعالیٰ کے حکم پر چلنے کا پکّا ارادہ کر رہی ہیں۔اْنہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں سے دْعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’سب اْن کے لیے دْعا کریں کہ وہ اپنے اس فیصلے پر ہمیشہ قائم رہیں۔آخر میں ثناء خان نے درخواست کی کہ ’ا ب کوئی بھی اْنہیں شوبز کے کسی کام کے لیے مدعو نہ کرے۔انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں ثناء خان نے لکھا کہ ’یہ اْن کی زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…