اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف ٹک ٹاکرعادل راجپوت کی کار کو حادثہ ، زندگی کی بازی ہار گئے ، ان کی اہلیہ نے موت کی خبر ویڈیو پیغام میں دی ۔ تفصیلات کے مطابق مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر عادل راجپوت کو پچھلے کئی ماہ سے دھمکیاں دی جارہی تھیں جن کا وہ اپنی متعدد
ویڈیوز میں ذکر کرتے رہے ۔ جبکہ گزشتہ ماہ اسی حوالے سے انکا اکائونٹ بھی ہیک کر لیا گیا تھا ۔ اہلیہ نے روتے ہوئے بتایا کہ میرے شوہرعادل اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔ اہلیہ کا ویڈیو پیغام میں کہناتھا کہ عادل کی موت ہو گئی ہے ، کال آئی اور بتایا کہ عادل کا ایکسیڈنٹ ہو گیاہے ، وہ اس دنیا میں نہیں رہے ۔