جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

دلیپ کمار بھائیوں کی موت سے لاعلم

datetime 5  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ فلم نگری کے معروف اور لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے دونوں بھائی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو کے مطابق اداکار کو اپنے بھائیوں کی موت کا علم نہیں ہے۔تفصیلات کیمطابق دلیپ کمار کے دونوں بھائیوں احسان خان اور اسلم خان کو 16 اگست کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔بعدازاں دلیپ کمار کے

دونوں بھائیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔سائرہ بانو نے بتایا کہ سچ کہوں تو دلیپ کمار کو نہیں بتایا گیا کہ اسلم بھائی اور احسان بھائی اب نہیں رہے۔اداکار کو بھائیوں کی موت سے لاعلم رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ہر طرح کی پریشان کن خبریں ان سے دور رکھتے ہیں۔سائرہ بانو نے کہا کہ یہاں تک کہ ہم نے انہیں امیتابھ بچن کو کورونا وائرس ہونے اور ان کے ناناوتی ہسپتال میں داخل ہونے سے بھی آگاہ نہیں کیا تھا کیونکہ وہ امیتابھ کو بہت پسند کرتے ہیں۔دلیپ کمار کی طبیعت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ گھر میں ہیں کیونکہ قرنطینہ اولین ترجیح ہے تاہم حال ہی میں ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے ان کے بلڈ پریشر میں تبدیلی آئی تھی اور ان کا علاج ہورہا ہے۔احسان خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سائرہ بانو نے بتایا کہ دلیپ کمار کے بھتیجوں عمران اور ایوب نے احسان خان کی آخری رسومات ادا کیں۔سائرہ بانو نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ احسان بھائی بہتر ہوجائیں گے انہوں نے 2 ہفتوں سے زائد عرصے تک بیماری کے خلاف جنگ لڑی۔انہوں نے کہا کہ لیلاوتی ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد آکسیجن کی سطح سمیت ان کے اہم پیرامیٹرز مستحکم تھے تاہم 2 ستمبر کی دوپہر کو اچانک ان کی صحت اچانک گری تھی۔سائرہ بانو نے بتایا کہ احسان بھائی کی طبیعت بگڑنے سے متعلق ڈاکٹر جلیل پارکر نے آگاہ کیا اور ان کی طبیعت رات تک مزید بگڑ گئی تھی۔دلیپ کمار کے بھائیوں کی موت سے متعلق انہوں نے کہا کہ ان دونوں کو کھونا بہت ہی ہولناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کچھ دن پہلے ایک دوست کو بھی کھودیا تھا، وہ صرف 51 برس کی تھیں اور زندگی سے بھرپور تھیں۔سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ کووڈ-19 یقینا خدا کی طرف سے کوئی سزا ہے، اس سے قبل کبھی ایسی تباہی نہیں دیکھی، پوری دنیا گمراہ ہوچکی ہے اور اس کی قیمت چکارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا اب ہمیں خدا سے دعا کرنی چاہیے کہ وہ ہمیں معاف کردے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…